
کراچی کی کنزیومر کورٹ نے صارف کے ساتھ دھوکہ دہی پر موبائل کمپنی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اورصارف کو موبائل کے بدلے موبائل یا 15 ہزار دینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے بتایا میں نے گزشتہ سال جولائی میں آن لائن موبائل خریدا ، مجھے کمپنی نے 15ہزار روپے میں موبائل دیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ موبائل کو جیسے چلایا تو خود ہی بند اور اسٹارٹ ہونے لگا، شکایت کرنے پر کمپنی کیجانب سے موبائل کی مرمت کرنے کا کہا گیا، میں نےمرمت کیلئےموبائل اسی کمپنی کو واپس کر دیا۔
درخواست گزار نے کہا 6 ماہ ہوگئے موبائل مرمت ہوکر واپس نہیں ملا، کمپنی کی جانب سے روز دلاسے دیے جارہے ہیں، کبھی کہتے ہیں موبائل کے پارٹس نہیں کبھی کہتے ہیں بن رہا ہے، کمپنی والوں نے مجھ سے دھوکا کیا قانونی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے موبائل کمپنی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے صارف کو موبائل کے بدلے موبائل یا 15 ہزار دینے کا حکم دے دیا۔ معزز جج نے ریمارکس میں کہا کہ شہری انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہیں اس طرح آن لائن دھوکا دہی کرنے والوں کو بالکل معاف نہیں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9conscourt.jpg