صاحبزادہ حامد رضا کی ہمشیرہ کو بھی 9مئی کے واقعات میں ملوث کردیا گیا

20230511211316-og-Image-3.png



سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری اکلوتی شادی شدہ ہمشیرہ جن کا سیاست سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں اور وہ مکمل طور پر ایک گھریلو زندگی گزار رہی ہیں ان کا نام 9 مئی کے حوالہ سے شامل کر کے ان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حصول کے لئے اے ٹی سی سے 6 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرواے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر قبل میری اپنی ہمشیرہ سے بات ہوئی اور اس نے مجھ سے کہا کہ بھائی میرا کورٹ کچہری اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں مگر میں ایک شہید کی بیٹی ہوں اور آپ کے لئے کمزوری نہیں بلکہ عزت اور مضبوطی کا سبب بنوں گی ۔ سپیشل برانچ اور جن جن کے کہنے پر میری بہن کا نام شامل کیا گیا ہے ان کو جواب اب میری پریس کانفرنس میں ملے گا ۔ رانا ثناء اللہ ، راجہ ریاض و دیگر اب اگر ایسا ہے تو پھر ایسا ہی سہی
https://twitter.com/x/status/1720926345449070832

صحافی نے شاکر محمود اعوان نے لکھا عالیہ حمزہ کے گھر کے مناظر بھی یاد ہیں، کس طرح ارسلان کی بہنوں کو پولیس گندی نگاہوں سے دیکھتی اور مطالبات کرتی تھی،،ارسلان کے والد پولیس کی شرمناک رویہ کے باعث ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگئے،، پولیس کی سفاکیت اس ہر بھی ختم نان ہوئی اور جنازے میں کسی کو شریک نان ہونے دیا،، طیبہ راجہ اور صنم جاوید کی ویڈیوز بھی موجود ہے کس طرح طیبہ راجہ کے سر سے دوپٹہ اتار کر گھسیٹا گیا،
https://twitter.com/x/status/1721056452368797959
صحافی مزید لکھا صاحبزادہ حامد رضا کی بہن کو 9 مئی کے واقعہ میں ملوث کرنا شرمناک ہے جبکہ انکا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا,گھر کی خواتین، ماں، بہن، بیٹی کی عزتوں کو پامال کرنا کی یہ نئی روایت ڈالی جارہی ہے جو انتہائی شرمناک عمل ہے،،ہم نے دیکھا جیسے تضحیک آمیز رویہ عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ کیا گیا

انہوں نے کہا خدیجہ شاہ، روحینہ خان، روبینہ جمیل، شبنم جہانگیر، سمیت سینکڑوں خواتین کو بے آبرو کیا گیا،،اگر اس کو روکا ناں گیا، چیف جسٹس نے نوٹس ناں لیا تو یہ آگ سب سیاسی جماعتوں کو لپٹ لے گی،،آج جو دیکھ کر خوش یا خاموش ہے کل یہ آگ ان تک بھی پہنچ سکتی ہے،،،ن لیگ، پیپلزپارٹی کو اس سارے عمل کی مذمت کرنی چاہیے اور اس مکرہ اور گھنائونے عمل سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے،،یہ جو سب کچھ ہورہا ہے کس کے کہنے پر ہو رہا کون ہدایات جاری کرتا ہے،، کس کی روح کو تسکین دی جارہی ہے اس کا محاسبہ کرنا چاہیے،، اسے بے نقاب کرنا چاہیے تاکہ اس معاملہ فل سٹاپ لگایا جائے۔

عمران بھٹی نے لکھا یہ ناکامی ہے جو خود کو برتر سمجھتے ہیں،اگر بات ماوں بہنوں کے ذریعے بلیک میل کرنے تک پہنچ گئی ہے تو پھر شکست زدہ ہوچکے ہیں،سدا بادشاہی سوہنے رب دی
https://twitter.com/x/status/1721065489592725769
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Haraam Khan ne apni behnoon ko smja k rexa k koi ger qanooni kaam na karein lekin doosroon k behn betion ko uksa k aagein lagwaein, shaitaan k itaat kero g tau bura h injaam ho ga.
 

Back
Top