
سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن غلطی پر معافی مانگ لینا بڑی بات ہے،پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے تضحیک کرنے اور غلط تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے معافی مانگ لی۔
چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے شبلی فراز کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی تھی۔

شیریں مزاری نے ٹیمپرڈ تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا تھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔
کچھ دیر بعد ہی شیریں مزاری کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا،نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں، لیکن ساتھ ہی واضح کردیا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1576242403467354112
دوسری جانب خاتون جج دھمکی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے چھٹی کے روز درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کو ہدایت کی کہ سات اکتوبر سے قبل مقامی عدالت میں پیش ہوں اور اپنی ضمانت کنفرم کرائیں، عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کے باہر گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلیے ملک کی تاریخ بدل دی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shir1n1n.jpg