شیخ رشید نے رشوت خوری میں ملوث اسلام آباد پولیس کے افسران کی ویڈیو شیئرکردی

10sheikuisbpolicw.jpg

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تھانہ آپبارہ کے ایس ایچ او اور ایک تفتیشی افسر پر الزام لگایا کہ وہ دونوں رشوت خوری میں ملوث ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے دونوں پولیس افسران کے خلاف عدالت میں بھی درخواست جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹس میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اشفاق وڑائچ اور انوسٹی گیشن آفیسر عاشق حسین نے ان کے گھر ڈکیتی کی ہے۔ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ یہ دونوں پولیس افسر ان کے گھر سے ان کی قیمتی گھڑیاں، اسلحہ، پیسے اور 3موبائل فون لے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے دونوں مذکورہ افسران سے متعلق دعویٰ کیا کہ انہیں رانا ثنااللہ نے خصوصی طور پر ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کیلئے اس تھانے میں تعینات کیا ہے۔

انہوں نے اس کے ساتھ دوسرے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں پولیس افسر کو شہری سے رشوت وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں انوسٹی گیشن افسر عاشق کو رشوت کے پیسے وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1626837117866332161
شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے یہ ویڈیو عدالت میں بھی پیش کی تھی جہاں مجسٹریٹ نے انہیں ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست دینے کی ہدایت کی، سابق وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ وہ اب ان دونوں افسروں کا سارا کچا چٹھا کھول دیں گے۔
 

Back
Top