شیخ حسینہ کا ہی قائم کردہ جنگی جرائم یونٹ ان کے خلاف تحقیقات میں مصروف

sheikhah1h1.jpg

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے واجد کے گرد تحقیقات کا گھیرا تنگ کردیا گیا,حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے اور ملک میں ان کے وفاداروں کو عہدوں سے ہٹانے سمیت میڈیا اور معاشی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے,شیخ حسینہ کا ہی قائم کردہ جنگی جرائم کا خصوصی ٹربیونل نے ان کے خلاف طلبہ تحریک کے دوران ’اجتماعی قتل‘ کے مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی جرائم ٹربیونل کے تفتیشی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاالرحمٰن نے بتایا کہ یہ مقدمات ’اجتماعی قتل‘ سے متعلق ہیں اور ہم جرائم کے مقامات پر بھی جائیں گے, حسینہ واجد کے خلاف تینوں مقدمات عام لوگوں کی جانب سے لائے گئے تھے جن میں سابق وزیراعظم کے کئی سابق اعلیٰ معاونین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمات دارالحکومت ڈھاکہ کے قریبی اضلاع، میرپور، منشی گنج اور ساور میں تشدد سے متعلق ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف کم از کم 15 مقدمات درج ہیں، جن میں حالیہ بدامنی کے واقعات سے پہلے کے کیسز بھی ہیں جو قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں,عبوری حکومت نے حسینہ واجد کے وفاداروں کی صفائی کا عمل مکمل ہونے تک الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے کہا الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور میڈیا میں اہم اصلاحات کرنے کے بعد ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔ اصلاحات کے دوران بنگلہ دیش کے مختلف شعبوں میں شیخ حسینہ واجد کے وفاداروں کو ہٹایا جا رہا ہے۔

عبوری حکومت نے اب تمام 493 ذیلی اضلاع کے چیئرمینوں کو ہٹا دیا,بنگلہ دیش میں ذیلی اضلاع کی وہی اہمیت ہے جو پاکستان میں تحصیلوں کی ہے۔ ذیلی اضلاع کے چیئرمینوں کو ہٹا کر ذمہ داریاں ایگزیکٹو افسران کو دےدی گئی ہیں۔

معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 2010 میں بنگلہ دیش کا انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل پاکستان کے خلاف آزادی کی جنگ کے دوران ہونے والے مظالم کی تحقیقات کے لیے قائم کیا تھا۔ حسینہ واجد کی حکمرانی میں کرائم ٹریبونل نے 100 سے زائد لوگوں کو موت کی سزا سنائی، جن میں ان کے کئی سیاسی مخالفین بھی شامل تھے۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج اس وقت سول نافرمانی کی صورت اختیار کرگیا جب شیخ حسینہ واجد نے طاقت کا استعمال کیا اور 300 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جان سے مارے گئے افراد زیادہ تر طلبہ تھے,بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران 450 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر پولیس فائرنگ سے زندگی کی بازی ہارے۔
 
Dr Adam

President (40k+ posts)

یہ قدرت کا نظام ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے
کیا خیال ہے کہ یہ پٹواری اور بھٹواری چور روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف جو لغو قسم کی قانون سازیاں کر رہے ہیں وہ کوئی ستارے آسمان سے توڑ کر لے آئیں گی؟؟ چند ہفتوں، مہینوں کی بات ہے یہ خود انکا شکار ہونگے اور یہ ان ہی کے خلاف استعمال ہوں گی
 
exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

یہ قدرت کا نظام ہے اور ایسا ہی ہوتا ہے
کیا خیال ہے کہ یہ پٹواری اور بھٹواری چور روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف جو لغو قسم کی قانون سازیاں کر رہے ہیں وہ کوئی ستارے آسمان سے توڑ کر لے آئیں گی؟؟ چند ہفتوں، مہینوں کی بات ہے یہ خود انکا شکار ہونگے اور یہ ان ہی کے خلاف استعمال ہوں گی
TRUE, jo khadrra dousrown kay leya khoda tha uss main khud he gir gaye hay.
 
ocean5

Minister (2k+ posts)

INSHA ALLAH AMEEN
 
ocean5

Minister (2k+ posts)
TRUE, jo khadrra dousrown kay leya khoda tha uss main khud he gir gaye hay.
EK DIN MUNIRA MISTREE BE GIRAY GAA MAGER USKEE ANKHAIN FILHAAL MARYAAM K BARAY MAMO MAIN CHUPEE HAIN ISKO MAMO KEE CHAOUN MAIN KUCH NAZAR NI ARAHA JASEY JASIM KATRI YA KHATRI AEY GAA MARYAAM FARAREE APNAY BARAY MAMAY KATRI KEE TERF KAREY GEE TUB MUNIRAY KEE ANKHOUN KO KUCH AOR NAZAR AEY GAAA.
 
Back
Top