
شہبازشریف بھی سوشل میڈیا کی فیک نیوز کا شکار۔۔صحافی نسیم زہرہ کے بعد شہبازشریف نے بھی مہاتیر محمد کی موت کی جھوٹی شئیر کرکے بعدازاں ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافی نسیم زہرہ نے مہاتیر محمد کی وفات کی خبر دی اور عمران خان کو وفد لے کر مہاتیر کے جنازے میں پہنچنےکی تلقین کی۔
تھوڑی دیر بعد ہی نسیم زہرہ نےبتایا کہ ابھی مہاتیر محمد فوت نہیں ہوئے اور اپنی خبر ڈیلیٹ کردی لیکن آج شہبازشریف نے مہاتیر محمد کی جھوٹی موت پر اظہار تعزیت کردیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ہمیں ایک وژنری لیڈر مہاتیر محمد کی موت پر بہت افسوس ہے۔ وہ ایک وژنری لیڈر اور اپنی قوم سے مخلص تھے اور ملائشین عوام کیلئے مثالی ترقی کے کام کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مہاتیر محمد کی فیملی سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔

بعدزاں شہبازشریف نے خبر غلط ہونے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahabzii1121.jpg
Last edited: