شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ،پشاور،کوئٹہ، کراچی سمیت متعدد شہروں میں احتجاج

14loadsheddinaporrest.png


ملک بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے اور مختلف علاقوں میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، ملتان اور دیگر بہت سے شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے موسم گرما میں شہریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت 8 گھنٹے سے زائد اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرانا گولیمار، پاک کالونی، جیل کوارٹرز، شیرشاہ، لانڈھی، نیوکراچی، ناظم آباد، اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون، بسم اللہ ہوٹل اور بہت سے دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑتی ہے اور اوپر سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ان کا رات کو سونا بھی محال ہو چکا ہے اور شہر کی تمام معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔


دن کے اوقات میں اس شدید گرمی کے ساتھ ساتھ طویل دورانیے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بزرگ وبیمار شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ بجلی کے بغیر بند کمروں میں سونے والے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بند کمروں میں سونے والے افراد میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی شکایات عام ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹرپنگ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو جانے کے بعد گھنٹوں تک بحال نہیں کی جاتی، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں۔ بجلی کی فراہمی کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے مگر اس کو ٹھیک کرنے پر توجہ نہیں دی جاتی، لاہور میں بھی لیسکو 3 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہا ہے جبکہ ملحقہ دیہاتی علاقے بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔


شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت سے علاقوں میں بجلی فراہمی کے آلات بوسیدہ ہونے کے باعث بجلی فراہمی گھنٹوں تک معطل رہتی ہے جو اب معمول بن چکا ہے۔ سندھ وپنجاب کے علاوہ بلوچستان کے شہری بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں جبکہ پانی کے بحران میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب، کچلاک، ہزار گنجی، خروٹ آباد میں 12 گھنٹے، بلوچستان میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Ipps mein Bethe rishte daaron ko hazaron Arab ki payments ki ja rahee he uss bijli kee Jo wo bana bhee Nahin Rahe . Lanat ho Nawaz Shareef , zardari aur inki haraam khore olaad per
 

Meme

Minister (2k+ posts)
لوڈ شیڈنگ تو تقریباً ختم ہو گئی تھی پھر اتنی بڑھ کیوں گئی؟

Does anybody knows??
 

Back
Top