
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے مبینہ طور پر جھگڑے کی قیاس آرائیوں پر تفصیلی جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر ایک صحافی نے بابراعظم سے ایشیاء کپ میں سری لنکا سے میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی سے ہونے والی تلخ کلامی اور زبانی جھگڑے سے متعلق قیاس آرائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ آپ دونوں کے روابط کیسے ہیں؟
بابراعظم نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں، میں اور شاہین کبھی بھی آپس میں نہیں لڑے، ایک ٹیم میٹنگ کو ایسا رنگ دینے کی کوشش کی گئی کہ ہماری لڑائی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اور شاہین ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندانوں سے کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایشیاء کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ بابراعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1706648914881901054
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bababrazmashaheeebafidi.png