
امپائر علیم ڈار اور شاہنواز دھانی کی دلچسپ ویڈیووائرل۔۔ شاہنواز دھانی نسیم شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد آؤٹ آف کنٹرول
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کو کلین بولڈ کردیا جس پر شاہنواد دھانی کی خوشی دیکھنے کےلائق تھی۔
شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کو کلین بولڈ کرنے کے بعد خوشی سے بھاگنا شروع کردیا کہ امپائر علیم ڈار انکے راستے میں آگئے اور مزاحیہ انداز میں انہیں روکنے کی کوشش کی۔
وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی علیم ڈار سے بچ کر آگے نکل گئے اور خوشی سے بھاگتے رہے، اس پر علیم ڈار ہنس پڑے جبکہ دوسری جانب کمنٹیٹرز بھی قہقہے لگاتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1494658822379479044
بعدازاں شاہنواز دھانی نے علیم ڈار کی طرف دیکھ کر ہاتھوں سے انہیں فلائنگ کس دی
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو انجوائے کرتے رہے اور دلچسپ تبصرے کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی خوشگوار واقعات پی ایس ایل کی خوبصورتی ہیں۔
واضح رہے کہ آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 117 رنز سے شکست ہوئی ہے۔ ملتان سلطانز کے 245 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈیٹرز 128 رنز بناسکی۔
میچ کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 54 گیندوں پر 83 رنز، شان مسعود نے 38 گیندوں پر 57 جبکہ روسو نے 25 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dhani1i11.jpg