
لاہور: شادی ہال میں تقریبات کے انعقاد پر اب بکنگ کرنے والوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس کا اطلاق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹیکس کی رقم تقریب منعقد کرنے والی پارٹی سے وصول کی جائے گی اور یہ شادی ہال کے کرائے سے الگ ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ صرف بکنگ کرنے والوں پر پڑے گا اور اس کی وصولی میں ہال مالکان کا کوئی مالی فائدہ نہیں ہوگا۔
حکومت کے مطابق یہ اقدام ایف بی آر کے ٹیکس نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاہم اس فیصلے کو شہریوں نے اسے اضافی مالی بوجھ قرار دیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2weedidinwithsholga.png