نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کردی۔
بدھ کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ایٹمی طاقتوں سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
سیکریٹری جنرل کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں موجودہ کشیدگی "بوائلنگ پوائنٹ" تک پہنچ چکی ہے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ صورتحال کو مزید خراب کرے گی
https://twitter.com/x/status/1919424210067157178
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو علاقائی استحکام کو تقویت دینے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے جو سفارتی تعلقات کو بہتر بنائے
سیکریٹری جنرل کے اس بیان کو عالمی برادری میں اہمیت کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب کشمیر کے تنازعے پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ گوتریس نے واضح کیا کہ وہ "ذاتی طور پر" دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔