
سینٹرل جیل سکھر میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے مختلف ہتھیار اور 4سو سے زائد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کی سینٹرل جیل ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد اسلم ملک اور سپرٹنڈنٹ آغا ذولفقار کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کئی روز سے مخصوص حکمت عملی کے تحت جاری تھا، آپریشن میں ڈسٹرکٹ اور جیل پولیس کے علاوہ ایف سی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
قیدیوں کے پاس لوہے کی چھریاں، چاقو اور موبائل فونز کی موجودگی کی اطلاعات پر کیے گئے اس آپریشن میں قیدیوں سے ممنوعہ اشیاء اور موبائل فونز کی بھاری تعداد برآمد کی گئی، قیدیوں سےچھریاں، چاقو، برتن، چالہے اورراشن جیسی اشیاء برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق قیدیوں سے اسلحہ، منشیات کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا،1500 قیدیوں کی تلاشی کے دوران قیدیوں سے اسلحہ، ناخن کٹر، ایم تھری ڈیوائسز برآمد کی گئیں، آپریشن کے دوران رکاوٹ بننے والے 68 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا، ایک ماہ تک جاری آپریشن کے دوران قیدیوں کو کھانا پکانے کی اجازت نہیں تھی۔
آپریشن کے دوران چار سو سے زائد موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ، ان موبائل فونز کے ذریعے قیدی جیل سے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5W8MBr1/7sukkaharjaislskkks.png