
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی طرف سے بابر اعظم کے اس طرز عمل کو سراہا جا رہا ہے
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کی عزت کرنے کا طریقہ بتا دیا جسے سوشل میڈیا شائقین کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان کے افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کر رہی تھی کہ میچ کے دوران ایک موقع پر کریز پر موجود بابر اعظم کے جوتے کا تسما کھل گیا۔
کرکٹ میچ کے دوران عمومی طور پر جب کسی بلے باز کے جوتے کا تسما کھل جاتا ہے تو فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے بلے باز کے تسمے باندھ دیتا ہے۔ بابراعظم کے جوتے کا تسمہ کھلنے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد نبی نے کوشش کی کہ بابر اعظم کا تسمہ باندھ دیں۔
بابر اعظم نے سینئر مخالف ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد نبی کا احترام کرتے ہوئے انہیں اپنے جوتوں کو ہاتھ لگانے سے روک دیا اور خود اپنے جوتے کا تسمہ باندھا۔ کرکٹ میچ کے دوران اس خوبصورت لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی اور صارفین کی طرف سے بابر اعظم کے اس طرز عمل کو سراہا جانے لگا۔
https://twitter.com/x/status/1716496458529046734
ایک سوشل میڈیا صارف ہارون نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: بابر اعظم نے افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کو اپنے تسمے باندھنے سے روک دیا، یہ بابر اعظم کی طرف سے اپنے سینئر کو عزت دینے کی ایک مثال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1716412365384692158
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: یہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جب بابر اعظم نے افغانستان کے سینئر کھلاڑی محمد نبی کو اپنے جوتے کے تسمے باندھنے سے روک دیا۔
https://twitter.com/x/status/1716428503636148521
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6baannrnabiizaat.png