سینئر صحافی اپنے ہی چینل کے جعلی سکرین شاٹ شئیر کرتے رہے، دلچسپ تبصرے

fake111h23.jpg


بول نیوز کے صحافی نذیرلغاری نے فیک نیوز پر مبنی اپنے ہی چینل کا جعلی سکرین شاٹ شئیر کردیا۔۔

بول ٹی وی کے صحافی نے مولانا طارق جمیل سے منسوب ایک جعلی سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں مولانا طارق جمیل سے منسوب ایک بیان تھا کہ مولانا طارق جمیل کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کے ترجمان ہیں اور عمران خان نے مجھ سمیت پوری قوم کو مایوس کیا۔

اس جعلی خبر میں مولانا سے منسوب یہ بیان بھی تھا کہ مفتی محمود کے آنگن میں پلے پھول کی خوشبو سے عالم اسلام معطر ہے۔

نذیر لغاری نے یہ جعلی خبر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اپ بھی کسی کا یہ خیال ہوسکتا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1501922299167092737
دراصل کچھ عرصہ قبل مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور یہ خبر بول ٹی وی نے چلائی تھی۔ اسی سکرین شاٹ کو کسی نے فوٹوشاپڈ کرکے سوشل میڈیا پر شئیر کردیا تھا جسے نذیر لغاری نے شئیر کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1501992089428664326
خیال رہے کہ نذیر لغاری بول نیوز کے ایڈیٹر ان چیف اور ایک سینئر صحافی ہیں جو کئی جنگ اخبارات میں لکھ چکے ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف رہ چکے ہیں۔ انکی پیپلزپارٹی سے جذباتی وابستگی ہے اور عمران خان کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے نذیر لغاری کا خوب مذاق اڑایا اور کہا کہ ایک سینئر صحافی کا یہ حال ہے تو سوچیں باقیوں کا کیا حال ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1502213562458341389 https://twitter.com/x/status/1502202819595710466 https://twitter.com/x/status/1502177965395767299 https://twitter.com/x/status/1502180899496026112 https://twitter.com/x/status/1502168387081814016
 

Siyana

Voter (50+ posts)
??

پرانے وقتوں کا صحافی ہے ماڈرن سوشل میڈیا تماشے نہیں سمجھ سکتا
معاف کر دو بیچارے کو
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
??

پرانے وقتوں کا صحافی ہے ماڈرن سوشل میڈیا تماشے نہیں سمجھ سکتا
معاف کر دو بیچارے کو
دل کا سیاہ ہے پران.ے تو اوے بہت سارے ہیں
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
??

پرانے وقتوں کا صحافی ہے ماڈرن سوشل میڈیا تماشے نہیں سمجھ سکتا
معاف کر دو بیچارے کو
مایوسی پھیلانے کیلئے فیک نیوز چلانے کی مسلسل مہم چل رہی ہیں ۔ یہ اتنے پرانے نہیں جتنے تجربہ کار ہیں ، فوٹو شاپ والا بھی انہی کی پارٹی کا نکلے تو کچھ بعید نہیں ۔۔
اسوقت بات سچ جھوٹ کی نہیں (بیس تیس خبروں کا جھوٹ تو پکرا جا چکا ہے ) اسوقت مقابلہ ہے کہ اگلے چند روز ہر گھنٹے دو گھنٹے بعد ایک مایوسی پھیلانے کی خبر چلانی ہے ، ۔۔ساراا مواد پارٹیاں دیتی ہیں، پارٹیان اپنے واتس اپ پہ خبر کی ترتیب بھی لکھ دیتی ہیں ) ، صحافی صرف نمک حلال کر رہے ہیں
 

Back
Top