
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اسپنر شاداب خان نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شاداب خان نے کہا کہ " ہم نے اپنی پوری کوشش کی، ہم پاکستان سے معافی چاہتے ہیں، پوری قوم کا شکریہ جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہمیں سپورٹ کیا اور بے حد پیار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ہم انشا اللہ قوم کی حمایت سے ایک بار پھر واپس آئیں گے، آئندہ سیریز اور اگلے ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کردی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1458868710001811459
شاداب خان نے ساتھی کرکٹرز، کوچز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بابراعظم کا شکریہ جنہوں نے ہمیں فرنٹ سے لیڈ کیا، ہمیشہ کی طرح لڑنے والے محمد رضوان کا شکریہ، سینئر کھلاڑیوں شعیب بھائی اور حفیظ بھائی کی رہنمائی کا شکریہ، ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بہترین پوزیشن پر لانے کیلئے سپر سٹارز آصف علی اور شاہین آفریدی کا بھی شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور میچ وننگ اننگز کھیلنے پر فخر زمان کا شکریہ، ہمارا ٹیپ بال کلچر دنیا کو دکھانے کیلئے حارث رؤٖف کا بھی شکریہ، ہمیشہ کی طرح ریلائبل رہنے پر عماد وسیم کا شکریہ، حسن علی آپ ایک چیمپئن ہیں ہم جلد ملیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1458868717153140739
شاداب خان نے مزید لکھا کہ خصوصی شکریہ سرفراز احمد بھائی کا کہ انہوں نے ہمیں اپنی رہنمائی دی، محمد نواز، وسیم جونیئر، حیدر علی کا ٹیم کیلئے تیار رہنے کا شکریہ، ہمارے وزیر خارجہ شانہنواز دھانی کا شکریہ ، خوشدل خان اور عثمان قادر کا بھی ہماری ریڑھ کی ہڈی بننے کا شکریہ۔
قومی اسپنر نے کہا کہ میں کوچنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی رہنما ئی اور مسلسل حمایت پر ہم ٹورنامنٹ میں یہاں تک پہنچ پائے، انہیں کی وجہ سے سے ہم میں اعتماد اور آزادی پیدا ہوئی، میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا ، ہماری حمایت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1458868722182066177
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ پاکستان سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ شاداب خان نے میچ میں زبردست کارکردگی دکھائی اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی کھلاڑی شاداب خان کا ساتھ نہ دے پائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahdab113.jpg