
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کی جانچ کے لئے سینئر وکلا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیتے ہوئے بار کونسلز سے وکلا کے نام طلب کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت مسئلے کو سمیٹنا چاہتی ہے جبکہ عدالت صرف وکلاء کی مدد کرسکتی ہے۔
قائم مقام جیف جسٹس نے مزید کہا کہ کیس وکلا کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنا گیا تھا تاہم ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، پاکستان بار کونسل کو اس سارے عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔
سپریم کورٹ بینچ کے وکیل عامر علی شاہ نے اس معاملے ہر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وکلا میں جعلی ڈگریوں والا مسئلہ بڑھ کر لشکر بن چکا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وکیل امتحانات سے نہیں تجربےسے بنتے ہیں، بار کونسلز سینئر اور پیشہ ور وکلا کے نام تجویز کریں، عدالت معاملے پر کمیٹی تشکیل دے گی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Ycm1pPn/10.jpg