Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی، 100 انڈیکس 177.62 پوائنٹس بڑھ گیا۔ 10 کروڑ 44 لاکھ 48 ہزار 870 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
تفصیلات کے طمابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری روز تیزی واپس لوٹ آئی، 177.62 پوائنٹس کی تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کی مزید دو حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 40700، 40800 کی حدیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں خصوصی عدالت کی طرف سے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف دیئے گئے فیصلے کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں 948.34 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 40655.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ گراوٹ کے باعث 10 حدیں بھی گر گئیں تھیں جبکہ انویسٹرزکے 182 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔
آج کاروبار کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی تھی ، تیزی کے باعث انڈیکس 40739.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ اس دوران انڈیکس میں مندی واپس آئی اور دوپہر دو بجے تک انڈیکس 40600 کی سطح پر دیکھا گیا۔
اس دوران انویسٹرز کی طرف سے ایک مرتبہ پھر دلچسپی دیکھی گئی، دلچسپی کے باعث زبردست تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ کی 41000 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی تاہم تیزی کا یہ تسلسل بھی برقرار نہ رہ سکا۔
کاروبار کے دوران اُتار چڑھاؤ غالب رہا، ایک موقع پر انڈیکس 40493.99 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 177.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40832.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.43 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ 10 کروڑ 44 لاکھ 48 ہزار 870 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کی اگر صورتحال ختم ہو جائے تو یہ تیزی کا تسلسل جاری رہے گا، تاہم عدالتی فیصلے کے اثرات کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران حصص مارکیٹ میں بڑی مندی آئی تھی، حکومت کے بر وقت رد عمل کے باعث سرمایہ کاروں کے حوصلے دوبارہ بحال ہوئے ہیں جس کے باعث انویسٹرز متحرک ہو کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی، انڈیکس 177.62 پوائنٹس بڑھ گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی، 100 انڈیکس 177.62 پوائنٹس بڑھ گیا۔ 10 کروڑ 44 لاکھ 48 ہزار 870 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/PxnK3vng/sh113.jpg
Last edited by a moderator: