
تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز میاں محمد احمد نے کہا ہے کہ سویابین کے 4 کارگو جہاز پاکستان کی بندرگاہ پہنچ گئے ہیں ان میں سے 2 جہاز سویابین اتارنے کے بعد واپس بھی جا چکے ہیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ابھی تک کلیئرنس نہیں دی گئی۔
میاں محمد احمد نے بتایا کہ پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر سویابین سے لدے 2 جہاز کھڑے ہیں، سویابین کے مزید 5 جہاز سمندر میں ہیں جو جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سویابین کی شدید قلت ہے جو پولٹری فیڈ کا اہم پروٹین جز ہے اور ملک میں پولٹری فیڈ ملز کے پاس سویابین کا ذخیرہ تقریباً صفر ہے۔
کراچی کی پورٹ قاسم بندرگاہ پر کھڑے سویابین سے لدے جہازوں کو فوری طور پر صاف نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں عوام کو مرغی اور انڈے کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اگر حکومت نے سویا بین کی ترسیل جلد جاری نہ کی تو پاکستان کی پولٹری انڈسٹری ٹھپ ہو کر رہ جائے گی ممکنہ طور پر چکن کی قیمت ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ جائے گی نتیجتاً عوام چکن سے محروم ہو جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chk-kg-price.jpg