سوشل میڈیا کو فائر وال سے کنٹرول کرنے کی باتیں مفروضہ ہیں،حکومتی وزیر

8shiizfatmmajksjmafroza.png

وزیر مملکت برائےآئی ٹی نے سوشل میڈیا کو بذریعہ فائر وال کنٹرول کرنے کی باتوں کو مفروضہ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں، فائر وال سے ان پلیٹ فارمز کو قابو میں لینا مفروضے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیزوں کو بلاوجہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح مقامی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے اگر زبان بندی کرنا ہوتی تو ایکس کے بجائے فیس بک یا ٹک ٹاک کو بند کیا جاتا، ٹک ٹاک مقامی قوانین پر 95 فیصد پاسداری کرتا ہے، ایکس کی جانب سے پاکستانی قوانین پر عمل درآمد نا کرنے کا ایشو ہے۔

https://twitter.com/x/status/1818697123249926360
شزا فاطمہ خواجہ نے صحافیوں کی جانب سے فائر وال کی تنصیب سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک مقامی قوانین پر عمل درآمد کرتی ہے، ایکس کو بھی ایسا کرنا ہوگا۔
 

Back
Top