
نو مئی (یوم سیاہ) کے پرتشدد واقعات کے بعد سے منظر عام سے غائب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے گزشتہ روز سینئر صحافی کامران شاہد کے پروگرام میں ایک خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر عسکری قیادت سے ٹکرائو کا الزام لگایا تھا۔
عثمان ڈار کے انٹرویو کے بعد ان کی والدہ کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ "میرے بیٹے نے سیاست چھوڑی ہے، میں نے نہیں" ۔
عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار سے گن پوائنٹ پر سیاست چھڑوائی گئی، میں اب بھی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں۔ سوشل میڈیا کے بعض صارفین کی طرف سے عثمان ڈار کے انٹرویو کو سکرپٹڈ قرار دیا گیا جبکہ بعض سینئر صحافیوں اور صارفین نے ان کی والدہ کا پیغام وائرل ہونے کے بعد کامران شاہد سے ان کا انٹرویو کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی وتجزیہ کار احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ: کامران شاہد کو عثمان ڈار کی والدہ کا انٹرویو بھی کرنا چاہیے جسے الف سے لے کر ی تک اپنے ٹی وی چینل پر چلائیں بغیر کوئی کٹ لگائے ہوئے، بسم اللہ!
https://twitter.com/x/status/1709640178589974729
سینئر صحافی سلمان درانی نے لکھا کہ: پھر کر رہے ہیں کامران شاہد عثمان ڈار کی والدہ کا انٹرویو؟
https://twitter.com/x/status/1709779504262987826
ایک صارف نے لکھا کہ: کامران شاہد ایک ٹائوٹ ہے، اگر اس میں غیرت نام کی کوئی چیز ہے تو اب عثمان ڈار کی والدہ کا بھی انٹرویو کرے۔
https://twitter.com/x/status/1709628303533846551
ایک صارف نے عثمان ڈار کی والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: کامران شاہد اور اس کے آقائوں کی 30 دنوں کی مسلسل محنت، انتظامات اور 1 گھنٹے کے انٹرویو کو عثمان ڈار کی والدہ نے 50 سیکنڈ میں زمین بوس کر دیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1709629943112761537
ایک صارف نے لکھا کہ: پاکستانیو اب دیکھتے جائو کہ سیاست کیسے ہو گی، کامران شاہد اگلا انٹرویو عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1709629270685872593
ایک صارف نے لکھا کہ: عثمان ڈار کی والدہ نے اس کی انٹرویو اور کامران شاہد کی خوشی کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ویلڈن ماں جی!
https://twitter.com/x/status/1709626973712941421
واضح رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ نے رواں ماہ بیٹے کے اغوا کا دعویٰ کرتے ہوئے ان پر عائد الزامات پر عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عثمان ڈار کو بازیاب کروانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر پولیس کو مبینہ گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اچانک سے منظرعام پر آئے اور سینئر صحافی کامران شاہد کو ان کے گھر پر خصوصی انٹرویو دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maanji11h1.jpg