سوشل میڈیا پر امریکی سفیر کو ملک بدر کرنیکا مطالبہ کیوں جارہاہے؟

bloom1n121.jpg


ٹویٹر پر اس وقت پاکستان میں امریکی سفیر کے ملک بدری کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے اور اس حوالےسے "ایکسپل امریکن ایمبیسڈر" کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہونے کے دعوے کے بعد ٹویٹر پر صارفین نے پاکستانی سیاست میں بیرونی ہاتھ کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردی تھی۔

تاہم آج پاکستان میں امریکی سفیر کی مبینہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد ٹویٹر پر امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے ایک مہم شروع ہوگئی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم آزاد ملک ہیں، امریکی سفیر کی اپوزیشن اور ججوں سے ملاقات ہماری خودمختاری پر حملہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1501983284116529152
ایک صارف نے امریکی سفیر سے ملنے والے سیاستدانوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے کرپٹ لوگوں کو حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کی اجازت کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1501982843131600906
صارفین نے امریکی سفیر کی سیاستدانوں سے ملاقات پر انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ اس مہم کو مزید بڑھائیں۔
https://twitter.com/x/status/1501988909693157383
کچھ صارفین نے حال ہی میں تعینات کیے جانے والے امریکی سفیر کو حکومت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1501988412966019084 https://twitter.com/x/status/1501982030006996998
واضح رہے کہ رواں ماہ چار مارچ کو امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی تھی جنہوں نے رواں ماہ ہی پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
US BELIEVES IN FREEDOM OF SPEECH FOR EVERYONE BUT ONLY US HAS THE RIGHT TO ABSOLUTE FREEDOM OF SPEECH & DECEIT !!!
 

Shah@5

Politcal Worker (100+ posts)
کم از کم جج حضرات کو تو اپنی عدالت کا ضیال ہونا چاہیے اور انہیں بیرن ملکی سفیروں سے ملاقات کا ایسی ہی پرہیز کرنا چاہیے جیسے وہ سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر کرتے ہیں۔ چیف جسٹس کو ایسے تمام ججز کو برخواست کر دینا چایئے جو بلا اجازت بیرون ملکی سفیروں سے ملیں ۔۔۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
کم از کم جج حضرات کو تو اپنی عدالت کا ضیال ہونا چاہیے اور انہیں بیرن ملکی سفیروں سے ملاقات کا ایسی ہی پرہیز کرنا چاہیے جیسے وہ سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر کرتے ہیں۔ چیف جسٹس کو ایسے تمام ججز کو برخواست کر دینا چایئے جو بلا اجازت بیرون ملکی سفیروں سے ملیں ۔۔۔
Sirf farigh nahi kerna chahiye balke saza bhi milni chahiye
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Ambassador might thinking to apply for Pakistani Nationality after looking at the justice of Athar Minillah and met with AM to seek guidance?
 

Back
Top