سوشل میڈیا صارفین بھارت کی شکست کا موازنہ 8 فروری الیکشن سے کرنے لگے

ik1h1i3hh11.jpg


بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ۔۔ بھارت نے تمام میچز جیتے لیکن فائنل میں اسے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا

جس طرح بھارت نے تمام میچز جیتے اس سے یہی ظاہر ہورہا تھا کہ بھارت آخری میچ بھی جیت جائے گا کیونکہ بھارت نے اپنی مرضی کی پچز بنائیں، ہوم کراؤنڈ، ہوم کراؤڈ انکا تھا لیکن بھارت کے سارے ارمان آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے خاک میں ملادئیے۔۔

ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لبوشین نے 58 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی اس شکست کا سوشل میڈیا صارفین نےپاکستانی سیاست سے موازنہ کرنا شروع کردیا جس میں مسلم لیگ ن کو بھرپور لیول پلینگ فیلڈ دی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف پر سختیاں ہی سختیاں ہیں، انکے رہنماؤں کو گرفتار کرکے یا اغوا کرکے ان سے پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کو جلسے جلوسوں یہاں تک کہ کارنرمیٹنگ کی بھی اجازت نہیں جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن حکومتی مدد سے جلسے کررہی ہے جو ناکام ہوتے جارہےہیں۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اس وقت جیل میں ہیں جبکہ نوازشریف سزا یافتہ ہونے کے باوجود جیل میں نہیں گئے اور پھرپور انتخابی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں جلسے جلوسوں کیلئے ہر قسم کی حکومتی سپورٹ حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف کا کوئی رہنما جلسہ کرے تو پولیس دھاوا بول دیتی ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرح انڈیا کو بھی ورلڈ کپ میں مرضی کی پلئینگ فیلڈ دی گئی، اسے ہوم کراؤڈ، ہوم گراؤنڈ کی سپورٹ حاصل تھی، پچز بھی اپنے کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کے مطابق بنارہا تھا اور سارے میچز جیت گیا لیکن فائنل میں وہ آسٹریلیا سے مارکھا گیا۔

وقار ملک نے تبصرہ کیا کہ ثابت ہوا کہ لاڈلہ ہونا جیتنے میں مددگار نہیں ہوسکتا کرکٹ میں انڈیا اور سیاست میں نواز شریف سے بڑا لاڈلہ کوئی نہیں انڈیا انجام کو پہنچ گیا دوسرے لاڈلے کا انجام 8 فروری کو قوم دیکھ لے گی
https://twitter.com/x/status/1726275726721335324
صحافی فہیم اختر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرح انڈیا کو بھی ورلڈ کپ میں مرضی کی پلئینگ فیلڈ دی گئی اور باقی ٹیمیں لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کرتی نظر آئیں مگر انڈیا 10 میچ جیت کر فائنل ہار گیا اب 8 فروری 2024 کو دیکھتے ہیں ہماری پیاری ن لیگ کے ساتھ کیا حشر ہوتا ہے جس کو لیول ہی نہیں پوری پلینگ فیلڈ دی گئی ہے
https://twitter.com/x/status/1726271280092180842
ایازامیر نے تبصرہ کیا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے باوجود جو آج انڈیا کے ساتھ ہوا ہے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھی عوام یہی کچھ کرنے والی ہے
https://twitter.com/x/status/1726276147246449105
ثاقب اقبال نے کہا کہ پچ پر پہرہ دینے کا رزلٹ آپ کے سامنے ہی ہے جن کو جیتنے کی لگن ہوتی ہے وہ اپنے مورچے کا دفاع کرتے ہیں۔کچھ ایسا ہی ایک مورچا 8 فروری کو سنبھالنا ہوگا
https://twitter.com/x/status/1726321393862910068
ایمپائر سے لے کر کرکٹ پیچ تک انڈیا نے اپنی مرضی کی بنوائی لیکن پھر بھی انکا پروگرام وڑ گیا۔یہی صورتحال پاکستانی سیاست کی ہے۔اور پاکستانی عوام 8 فروری کو انکا سارا پروگرام واڑ دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1726274444828840409
فیصل انصاری نے کہا کہ 8 ۸ فروری کو ایسے ہی اپنے ووٹ پر پہرہ دے کر ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1726533033195708471
بلال کیانی نے کہا کہ انڈیا نے پورے ورلڈکپ میں رج کر دھاندلی کی، لیکن فائنل میں چھتر پڑ گے، 8 فروری کو پاکستان میں پی ڈی ایم اور سہولت کاروں کے ساتھ یہی کام ہونے جارہا ہے
https://twitter.com/x/status/1726453274189107458
سلیمان خان نے کہا کہ جس طرح آج آسٹریلیا نے انڈیا کی تمام تر پلاننگ کے باوجود چھترول کرکے ورلڈ کپ جیت لیا ہے بلکل اسی طرح 8 فروری کو پی ڈی ایم کے ٹولے اور ان کے آقاؤں کی چھترول کر کے مرشد کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے
https://twitter.com/x/status/1726298728800387541
ماریہ عطاء نے کہا کہ آج جیسے آسٹریلیا نے انڈیا کو ٹھوکا ہے۔ حلانکہ "انکی بھی بات ہو چکی تھی" ایسے ہی 8 فروری کو عمران خان کی قیادت میں اسکے کھلاڑی ان کالے کرتوت والوں کو ٹھوکیں گے
https://twitter.com/x/status/1726270863916585351
شہزاد نے لکھا کہ انڈیا سارے میچز جیت کر مین میچ ہار گیا۔اسی طرح سب مل کر سارے الیکٹیبل کو ساتھ ملا کر 8 فروری کو بھی یہ مین میچ ہار جائیں گے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1726269821057429701
 

Back
Top