سوزوکی موٹرز کا پاکستان میں ایک بار پھر اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان

13%D8%B3%D8%A6%D8%B2%D8%A6%DA%A9%DB%8C%D9%BE%D8%A7%DA%A9%DB%8C%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%D9%86%D8%B3%D9%86%D8%B3%D9%86%D8%AC%D8%B3%D8%B3.jpg

سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں ایک بار پھر عارضی طور پر اپنے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف آٹو موبائل کمپنی پاک سوزوکی کی جانب سے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے 13 فروری سے 17 فروری تک اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ آٹو سیکٹر کے بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے سامان اور پارٹس کی کمی کی وجہ سے کیا گیا، ایسی صورتحال میں آپریشنز جاری رکھنا کمپنی کیلئے مشکل ہوتے جارہے ہیں، ڈالر کی عدم دستیابی سے بیرون ملک سے امپورٹس شدید متاثر ہیں۔

پاک سوزوکی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عارضی پابندی صرف کار ساز پروڈکشن کیلئے ہے، کمپنی کے موٹرسائیکل آپریشنز اپنے معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2022 میں پاک سوزوکی نے 2جنوری 2023 سے6 جنوری تک اپنے پلانٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر کمپنی نے اپنے فیصلے سےپاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بذریعہ خط آگاہ بھی کیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ آٹو پارٹس اور سی کے ڈی کٹس کی امپورٹس میں درپیش مسائل کےباعث کار سازی اور موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ مکمل طور پر بند کی جارہی ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
جس بلاول قسم کی یہ گاڑیاں بناتے ہیں بہتر ہے نہ بنائیں اور ہم پر رحم کریں۔
 

Back
Top