
سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے سیہون شریف کے انسپکٹر نے ساتھیوں سے مل کر 19سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں پولیس انسپکٹر نے 19 سالہ نوجوان لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈلا ۔ نوجوان کے والد کی درخواست پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1469950063057190913
پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ملزم انسپکٹر ایس ایچ او پیراللہ بچایو و دیگر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی کے بیان کے مطابق نوجوان کوچ پر ڈرائیور ہے، ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دوا دی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے۔
پولیس انسپکٹر کے دوست کی اوطاق پر نوجوان کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا جب متاثرہ نوجوان کے ورثا جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے اوطاق کے مالک کو گرفتار کر لیا جبکہ انسپکٹر سمیت دیگر ملزمان فرار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1470008944684941314