
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں موجود سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کی تو بیٹھنے کے دوران وزیر موصوف کا پاؤں سعودی سفیر کی جانب رہا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ وزیر خارجہ سفارتی آداب سے نابلد ہیں تبھی اپنے معزز مہمان کی تکریم کی پرواہ کیے بغیر ان کی جانب پاؤں کیے بیٹھے ہیں۔
راؤ زاہد نامی صارف نے کہا کہ مہمان کی طرف پاؤں کر کے بیٹھنا نہایت بد تہزیبی ہے۔ انسان کو تمیز کرنی چاہیے چاہے کسی بھی عہدے پر ہو۔
https://twitter.com/x/status/1476102476445196288
ایک اور صارف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی ہے تاکہ سعودی پاکستان تعلقات خراب ہوں یا اس کو وزارت خارجہ سے ہٹا دیا جائے یہ کسی اور گیم پر ہے وزارت اعلیٰ پنجاب یا وزیراعظم پاکستان۔
https://twitter.com/x/status/1476121542945878021
عاطف راجپوت نے کہا کہ شاہ صاحب کو مریدوں اور سفیروں کے سامنے بیٹھنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے وزرات خارجہ ان کو پروٹوکول کی تربیت دے یہ کوئی چوہدری پنچایت نہیں کر رہا بلکہ جو ہر مشکل وقت پاکستان کی مدد کرتا ہے اس کے سفیر کی عزت و وقار کا خیال کرنا چاہیے کچھ تہذیب و تمیز سیکھنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1476115498546909184
حسن نے کہا کہ بدتمیزی کی انتہا ہے اس جاہل مطلق پر اور عرب اس چیز کو اتنا معیوب سمجھتے ہیں جس کی حد نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1475964414155272192
نگہت ہمدانی نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ سعودی عرب کا سفیر ہم سے ادھار پیسے لینے آیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1475901671981080580
محمد اویس نے کہا کہ سعودی عرب غریب ملک نے پھر ہم سے قرضہ مانگا ہوگا تب ہی منسٹر صاحب ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کے جوتا سفیر کی طرف موڑ کے بیٹھے ہیں؟ کتنا قرضہ مانگا ہے سر.
https://twitter.com/x/status/1475898964620808205
اکرام اللہ نے بھی اس معاملے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بیٹھے ہیں مگر جوتا منہ کی طرف کر کے
https://twitter.com/x/status/1476169328991088641
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sam11.jpg