
سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
جسٹس ابراہیم خان بہت اچھی شہرت کے حامل جج رہے ہیں، انہیں سپریم کورٹ کا جج لگانا چاہئے تھا: فواد چودھری
ایک طرف تبدیلی لانے کے دعوے تو دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ضمانتیں دینے والے پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ابراہیم خان کو ایک بڑے عہدے پر فائز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس (ر) ابراہیم خان کو ایپلیٹ ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کر دیا ہے، وہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس (ایم ٹی آئی) کے ایپلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
سینئر صحافی عرفان خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تھوک کے حساب ضمانتیں دینے والے پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ابراہیم خان کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی منظوری کے بعد محکمہ صحت کی طرف سے ان کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ابراہیم خان کو اگلے 3 برس کے لیے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس (ایم ٹی آئی) کے ایپیلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان کی نامزدگی سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1801148538308505995
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد احمد چودھری کی طرف سے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ فواد احمد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: بطور سیشن جج بھی جسٹس ابراہیم خان بہت اچھی شہرت کے حامل جج رہے ہیں، انہیں سپریم کورٹ کا جج لگانا چاہئے تھا جو نہیں لگایا گیا۔
انہوں نے لکھا: اس کے باوجد انہیں قطعی طور پر صوبائی حکومت کا یہ عہدہ قبول نہیں کرنا چاہئے تھا، جج صاحبان کو ریٹائر منٹ کے بعد عہدہ دینا انتہائی غیر پسندیدہ عمل ہے، صوبائی حکومت اور جج صاحب دونوں نے غلطی کی ہے، سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اس لاحاصل عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1801221460515529185
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ibarahim-khan-phc.jpg