سابق وزیراعظم گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی اصل کہانی سامنے آگئی

gill1121.jpg


سابق وزیراعظم اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضاگیلانی کو بیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے نے روک کر بتایا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی بیرون ملک جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو عملے نے انہیں روک دیا اور بتایا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے لہٰذا وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔


یاد رہے کہ ان کا نام 2013 میں نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، ان کا نام توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ گزشتہ سال بھی ایک بار اجازت ملنے کی صورت میں بیرون جا چکے ہیں۔

اس صورتحال پر رہنما پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی وفد میں 5اراکین قومی اسمبلی اور 5سینیٹرز کے ہمراہ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں۔

شیری رحمان نے کہا ملک میں ایک نہیں 2 نظام ہیں، اگر ایک سابق وزیر اعظم ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرے کو بھی جانے دینا چاہیے۔
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
Badqismati say 2018 tuk kay tamam wazir e azam ka uhda rakhnay walay neech loog, be inteha jaraim may mulawis paye jatay hain, ye silsila Z.A Bhutto say shuru hua 2018 may aik aisa wazeer e azam aya hai jo waqay is laqab ka mustahiq sabit kar raha hai.
 
Last edited:

Back
Top