سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل

ik-rana-shami1121.jpg


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سابق جج اور نوازشریف کے حلف نامے پر ایک جیسے دستخط اور مہروں پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

https://twitter.com/x/status/1460452803890065411
مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے اجکاس میں قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہےبیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔

اس سے قبل بیرسٹر شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے ایک رانا صاحب کو وزیراعظم نواز شریف نے کمال عنایت کرتے ہوے 2015 میں گلگت کا چیف جج لگایا اور رانا نے عنایت لوٹاتے ہوے آج مفرور مجرم نواز شریف کے حق میں بیان داغ دیا جو بٹیا کی اپیل کی ہائی کورٹ سماعت سے ۳ دن پہلے فرنٹ پیج پہ چھپوا دیا-

https://twitter.com/x/status/1460180472525381636
https://jang.com.pk/news/1012058
https://jang.com.pk/news/1011677
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Its government responsibility to file a case and ask Rana Sahib to prove his allegations

Islamabad High Court has already took notice of it. So let's court deal with its own judge. If govt files the case against him, all the hyenas would gather against the govt to save him.
 

Back
Top