سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا

trumph.jpg

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا، ٹویٹر اکاؤنٹ ایلون مسک کے ایک ٹوئٹر پول کے بعد بحال کیا گیا جس میں اکثریت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں رائے دی

معروف امریکی چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا جو جنوری 2021 سے معطل تھا۔

ایلن مسک نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے پیغام میں لکھا کہ: ٹویٹر کی نئی پالیسی تقریر کی آزادی ہے لیکن رسائی کی آزادی نہیں!
https://twitter.com/x/status/1593767953706921985
گزشتہ روز ماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکائونٹ کی بحالی کے حوالے سے صارفین سے سوال پوچھا تھا کہ انہیں ٹویٹر پر اپس لانا چاہیے یا نہیں؟

جس پر اب تک لاکھوں ٹویٹر صارفین نے اپنے رائے کا اظہار کیا ہے جس میں 52 فیصد ٹویٹر صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکائونٹ کو بحال کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1593893237873201152
ایک اور ٹویٹر پیغام میں ایلن مسک نے لکھا کہ: ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکائونٹ کی بحالی کیلئے پول پر ایک گھنٹے میں 10 لاکھ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے! انہوں نے یہ پول 24 گھنٹے کیلئے کھلا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکائونٹ ایک سال قبل اس وقت معطل کیا گیا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا اور وہ اپنے حامیوں کو ٹویٹر اکائونٹ سے پیغامات کے ذریعے اکسا رہے تھے جبکہ ان مظاہروں کے نتیجے میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ایلن مسک اب تک 3 ویب سائٹ اور مشہور شخصیات کے معطل اکائونٹ بحال کر چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1593673844996288512
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

پہلا ٹویٹ اسکا اب عمران کو آئے گا
Hey young man Donald here. Sunya aye tainu goliaan maarian ney.
Baray raami ney aye saray loki. Khair, don't worry. Let's win the elections and then we will sort them out.
Paabee vee tainu salam keh raaee aye!
 

Back
Top