زینب عباس نے اپنےپرانے بیانات پر بھارتیوں سے معافی مانگ لی

ziainab1h1h1.jpg


آئی سی سی ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس نے بھارت چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔

زینب عباس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے پسندیدہ کھیل کیلئے سفر کرنے اور اسے پیش کرنے کے مواقع کے لئے خود کو انتہائی خوش قسمت اور شکر گزار محسوس کیا ہے‘۔

زینب عباس نے لکھا کہ بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا، مجھے نہ بھارت سے نکالا گیا، نہ ہی ڈی پورٹ کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1712504313376104800
زیب عباس نے کہا کہ بھارت میں مجھے کسی بھی قسم کی دھمکیاں نہیں دی گئیں۔تاہم، میں آن لائن سامنے آنے والے ردعمل سے خوفزدہ ہوگئی تھی اور ڈر محسوس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا بہت افسوس ہے، ماضی میں جو کچھ بھی کہا اس کے لیے معافی مانگتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میری سیکیورٹی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا، لیکن میرے خاندان اور سرحد کے دونوں طرف کے دوست پریشان تھے۔ جو کچھ ہوا اس پر غور کرنے کے لیے مجھے کچھ اسپیس اور وقت درکار تھا۔
 

Back
Top