Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

پیرس : ماہرین فلکیات نے پہلی بار ایک ایسے سیارے پر پانی تلاش کیا ہے جہاں زندگی ممکن ہو سکتی ہے۔
زندگی کے لیے موزوں سمجھا جانے والا یہ سیارہ خلا میں بہت دور ایک ستارے کے گرد اتنے فاصلے پر گردش کر رہا ہے کہ اس پر زندگی ممکن بنانے والے حالات موجود ہو سکتے ہیں۔ اس سیارے کو K2-18Bکہا جاتاہے۔اور اس کو خلائی زندگی کی کھوج میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اورامید کی جارہی ہے کہ آئندہ دس سالوں میں نئی خلائی دوربینوں کے ذریعے یہ پتہ بھی لگا لیا جائے گا کہ اس نئےسیارے کی فضا میں جانداروں کی بقا کے لیے پائی جانے والی گیسز بھی موجود ہیں یا نہیں۔
معروف سائنسدان اور یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر گیوونا ٹینٹی نے اس انکشاف کو ’بہت اہم کامیابی‘ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ "یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہم نے قابل رہائش زون میں ستارے کے سیارے پر پانی کی موجودگی کے آثار پائے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سیارے کا درجہ حرارت بھی زندگی کی موجودگی کے لیے مناسب ہے۔ قابل رہائش زون سے مراد ستارے کے اردگردکاوہ حصہ ہے جہاں درجہ حرارت اتنا مناسب ہو کہ سیارے پر پانی اپنی مائع حالت میں موجود رہ سکے۔ انھوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وہاں زندگی کی موجودگی کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے ہمیں خلا میں دیکھنے والی ٹیلی سکوپ کے ان نئے ماڈلز کا انتظار کرنا ہو گا جو سال2020 میں تیار ہوں گے۔ یہ سیارہ اس دریافت کے بعد کائنات میں زمین سے باہر زندگی کی تلاش میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔
واضح رہے کہ پانی اس سے پہلے بھی دوسرے سیاروں پر مل چکا ہے لیکن ان پر حالات زندگی کے لیے مناسب نہیں تھے۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Technology/6691-1568228400