زرعی ترقیاتی بینک کےبرانچ مینجرکوہراسانی کاالزام ثابت ہونے پرسزا مل گئی

10ztblharras.jpg

زرعی ترقیاتی بینک کے برانچ مینجر طارق محمود پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں نوکری سے برطرف کرنے اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت(فوسپا) نے زرعی ترقیاتی بینک کی تتلے عالی گوجرانوالہ برانچ کے مینجر طارق محمود کے خلاف شازیہ منیر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1473699187451695104
فوسپا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق ملزم طارق محمود ہراسمنٹ کیس میں قصوروار پائے گئے ہیں لہذا انہیں وفاقی محتسب ایکٹ کے تحت سزا سنائی جاتی ہے۔

فیصلے میں طارق محمود کو نوکری سے برطرف کرنے اور شازیہ منیر کو ان کی پرانی پوزیشن پر بحال کرنے اور کا حکم دیا گیا ہے ، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوکری سے فارغ ہونے کے بعد سے بحالی تک شازیہ منیر کو اب تک کی تمام مراعات ادا کی جائیں۔

فوسپا کے فیصلے کے مطابق ملزم طارق محمود کو پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے، جرمانے کی رقم متاثرہ خاتون شازیہ منیر کو دیدی جائے گی۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے زرعی ترقیاتی بینک کی انتظامیہ کو بھی فیصلے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کی تمام برانچز میں سی سی ٹی کیمروں کی انسٹالیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

Whats-App-Image-2021-12-22-at-6-16-56-PM.jpg


Whats-App-Image-2021-12-22-at-6-16-57-PM.jpg


Whats-App-Image-2021-12-22-at-6-16-57-PM-1.jpg



Whats-App-Image-2021-12-22-at-6-16-58-PM.jpg


Whats-App-Image-2021-12-22-at-6-16-59-PM.jpg


Whats-App-Image-2021-12-22-at-6-17-00-PM.jpg
 

Back
Top