
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ کہ آصف علی زرداری ایک بار پھر اپوزیشن پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے سب کو نکیل ڈال دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ حسین حافظ حسین احمد نے یہ بیان کراچی میں اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اس میں شریک تمام جماعتوں کو نکیل ڈال دی گئی ہے اور صرف یہی نہیں انہوں نے حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کو بھی اپنی آغوش میں لینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیلے بھی جب پیپلزپارٹی اپوزیشن اتحاد میں شامل تھی تو انہوں نے پی ڈی ایم کے 26نکاتی ایجنڈے کو ایک طرف رکھتے ہوئے انفرادی طور پر اپنی پارٹی کے ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی جماعت کے اس یکطرفہ فیصلے پر پی ڈی ایم کی باقی 10 جماعتوں سے انگوٹھا لگواکر اس فیصلے کو منظور بھی کروالیا۔ رہنما جمیعت علمائے اسلام پاکستان نے کہا کہ اب ایک بار پھر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم میں شریک 9 جماعتوں کے طے شدہ فیصلوں کو ختم کرکے ان کے لائن آف ایکشن کو یکسر تبدیل کردیا گیا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardari-ppp.jpg
Last edited by a moderator: