
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کہتے ہیں کہ ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں،حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 23-2022 میں جاری نہیں رکھ سکتی۔
مزمل اسلم نے ٹویٹ کیا کہ کل 160 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی،وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل الزام لگا رہے تھے کہ شوکت ترین نے بجٹ بے ضابطگیاں کی ہیں،مزید یہ کہ وہ کہتے رہے تھے کہ خزانے میں کوئی رقم نہیں ہے،ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1530788787529601024
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو ایک سو پینتیس ارب کا نقصان ہوا۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ جون میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، عالمی بینک سے بھی ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے،چین سے بھی ڈھائی ارب ڈالر ملیں گے،وزیر خزانہ نے چالیس ہزار سے کم تنخواہ والے افراد کو جون سے وظیفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530822778781310978