
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک بارپھرگراوٹ کا شکار ہے اور ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے میں کامیاب رہا۔
https://twitter.com/x/status/1562384476256313344
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 217روپے66پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کےدوران 72 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے38 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی اور یہاں ڈالر 7 روپے مہنگا ہونے کےبعد 229 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔