روس: ای انک سکرین والا موبائل فون بازار میں

CanPak2

Minister (2k+ posts)
روس: ای انک سکرین والا موبائل فون بازار میں


آخری وقت اشاعت: بدھ 4 دسمبر 2013 ,* 10:56 GMT 15:56 PST

131204105008_eink_scree_mobile_yota_304x171_yota.jpg


یوٹا مارچ 2014 میں مزید 20 ممالک میں یہ فون متعارف کروائے گی


روس کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا سمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس میں استعمال کی گئی ای انک ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف یہ ہمیشہ آن رہتا ہے بلکہ اس کی بیٹری بھی زیادہ دیر تک چلتی ہے۔


یوٹا نامی کمپنی کے مطابق اینڈروئڈ نظام کے تحت کام کرنے والے اس موبائل فون کو فوری طور پر روس، آسٹریا، فرانس، سپین اور جرمنی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ں
اس فون کی دو سکرینیں ہیں جن میں سے ایک عام ایل سی ڈی جبکہ دوسری ای انک سکرین ہے جس پر ان حالات میں معلومات نظر آتی ہیں جب صارف فون استعمال نہیں کر رہا ہوتا۔


ای انک سکرین عموماً ای بک ریڈرز میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ بہت کم توانائی خرچ کرتی ہے۔ ایل سی ڈی سکرین کے مقابلے میں سورج کی روشنی میں ان سے پڑھنا بھی زیادہ آسان ہوتا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فون میں وہ صارفین دلچسپی لے سکتے ہیں جو فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی مشکلات کا شکار ہیں۔


یوٹا کے چیف ایگزیکیٹو ولاد مارٹینوو نے کہا ہے کہ ایک عام صارف روزانہ ڈیڑھ سو سے زیادہ مرتبہ اپنا فون ایکٹیویٹ کرتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ موبائل فون کی سیاہ سکرین کے پیچھے موجود معلومات یا پیغامات اس تک پہنچنے سے رہ جائیں۔


"جہاں سمارٹ فون استعمال کرنے والے بہت سے صارف فون کی بیٹری جلد ختم ہونے سے نالاں ہیں وہاں ایک ایسی سکرین کے استعمال کا خیال خوش کن ہے جو بہت کم یعنی نہ کے برابر توانائی استعمال کرتی ہو اور اس پر مرکزی سکرین کا عکس موجود ہو۔ "



بین وڈ، موبائل فونز کے ماہر





یہ روسی کمپنی موڈیم اور راؤٹر بنانے کے لیے جانی جاتی ہے اور یہ اس کا پہلا موبائل فون ہے۔
موبائل فونز پر تحقیق کرنے والی کمپنی سی سی ایس انسائٹ کے ماہر بین وڈ نے کہا ہے کہ اگرچہ یوٹافون کو اکثر لوگ ایک شعبدہ قرار دیں گے لیکن ہمارے خیال میں اس کا ڈیزائن معیاری ہے۔


انھوں نے کہا کہ جہاں سمارٹ فون استعمال کرنے والے بہت سے صارف فون کی بیٹری جلد ختم ہونے سے نالاں ہیں، وہاں ایک ایسی سکرین کے استعمال کا خیال خوش کن ہے جو بہت کم یعنی نہ کے برابر توانائی استعمال کرتی ہو اور اس پر مرکزی سکرین کا عکس موجود ہو۔


اس فون میں ڈیڑھ گیگا ہرٹز کا ڈوئل کور پراسیسر اور 12 میگا پکسل کا کیمرہ نصب ہے اور اس کی قیمت 499 یورو ہے۔
یوٹا مارچ 2014 میں مزید 20 ممالک میں یہ فون متعارف کروائے گی۔




http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/12/131204_eink_dual_screen_mobile_phone_zs.shtml
 
Last edited by a moderator:

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Re: روس: ای انک سکرین والا موبائل فون بازار می&#1722

I rememebr motorola had similar phone in 2005 ..
 

seekers

Minister (2k+ posts)
Re: روس: ای انک سکرین والا موبائل فون بازار می&#1722

ہزاروں موبائل ایسے کے ہر موبائل پر دام نکلے ..
 

Back
Top