رواں مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی

fbrihhwsss53.jpg

وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کو رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف4ہزار179 ارب روپے تھا جس میں سے ایف بی آر نے 214 ارب روپے کم ٹیکس اکھٹا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف جنوری کے مہینے میں ایف بی آر نے537 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے، جنوری میں محصولات کا ہدف 533 ارب روپے تھا۔


ایف بی آر کی ریکوری ہدف سے23 فیصد زیادہ ہے، تاہم مجموعی طور پر پہلے 7 ماہ میں ایف بی آر نے3ہزار965 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے۔

گزشتہ برس اس عرصے میں 3 ہزار367 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے، گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس ایف بی آر نے 48 فیصد ٹیکس وصولیوں میں بہتری دکھائی ہے تاہم یہ ابھی بھی اپنے طے کردہ ہدف سے پیچھے ہے۔


ایف بی آر رواں مالی سال کے اختتام تک7 ہزار470 ارب روپے کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


ا یف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 208 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، گزشتہ برس ان 7 مہینوں میں صرف 183 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے تھے
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

الحمدللہ الله کے فضل سے ہم نون لیگ والے دنیا کے نالائق ترین اور کرپٹ ترین لوگ ہیں . ہم بندے ہی ایسے لگاتے ہیں جو ہمارے جیسے ہی نالائق ہوں
باؤ نواز شریف
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have always ruined economy so doing it again is no exception, but pity on those who get in their trap again and again.
 

Back
Top