
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر ملکی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منسٹری اف کامرس کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پہلے چھ ماہ میں ملکی برآمدات 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1477563254071119874
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت اجلاس میں بیرونی تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، اجلاس میں وزارت تجارت نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1477563248102699009
وزارت تجارت کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات16 اعشاریہ 7 فیصد کے حساب سے 40 کروڑڈالر بڑھ کر 2 ارب76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ز تک پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال میں دسمبر کے مہینے میں برآمدات کا یہی حجم 2 ارب36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں، جبکہ رواں مالی سال میں دسمبر کے مہینے میں برآمدات کا ہدف2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔
اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ چاول، مردانہ گارمنٹس، لیڈیز گارمنٹس، جرسی ، ٹی شرٹس، ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس کے علاوہ مچھلی اور اس سے متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس ، سیمنٹ ، پھل اور سبزیوں کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6exportincease.jpg
Last edited by a moderator: