
معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر جو کہ اپنی نت نئی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں انہوں نے اب ایک نئی ویڈیو بنائی ہے جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل "اے مشت خاک" کے ایک حصے کو اپنے مزاحیہ انداز میں ڈب کیا گیا ہے۔
مذکورہ مزاحیہ ویڈیو میں علی گل پیر نے ڈرامے کے مرکزی کردار مستجاب احمد اور اس کی اہلیہ دعا کے ڈائیلاگ پر ڈبنگ کی ہے جس میں وہ اپنے ہنی مون سے متعلق پلان بنا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1479416123598770182
اس میں دعا اپنے شوہر کو بتاتی ہے کہ اس کی یونیورسٹی شروع ہو چکی اور کچھ دنوں میں رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے اس لیے وہ ہنی مون پر نہیں جا سکتی۔ جس پر مستجاب احمد حیران ہو کر پوچھتا ہے کہ وہ رمضان میں کیا کرے گی۔
اس پر دعا کہتی ہے کہ اس نے روزے رکھنے ہیں۔
علی گل پیر نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنے محبوب سے پیار بڑھانے کی کوشش کریں اور وہ نت نئے بہانے تلاش کرتا رہے۔
https://twitter.com/x/status/1479416259032846339
انہوں نے اس کے ساتھ ڈرامے کا وہ حصہ بھی شیئر کیا جس میں دعا اپنے شوہر مستجاب کے ساتھ یہ مکالمہ کر رہی ہے جب کہ دیگر اہلخانہ خاموش بیٹھے یہ سب دیکھ رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aligul-11121.jpg