رضارومی نے ابصارعالم سے پیسے واپس لینے کو دین کے خلاف قراردیدیا،دلچسپ تبصرے

absaii11.jpg


پیمرا کے فیصلے پر رضارومی ابصارعالم کی حمایت میں آگئے۔ ان سے پیسے واپس لینے کو خلاف شریعت قرار دیدیا

پیمرا نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو 25 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار روپے پیمرا کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق پیمرا نے سابق چیئرمین ابصار عالم کو پوری تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تقرری غیرقانونی قرار دی تھی۔

انہوں نے بطور چیئرمین پیمرا 5 کروڑ 3 لاکھ سے زائد رقم تنخواہ کی مد میں لی تھی، پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ابصار عالم تنخواہ وابس پریں۔پیمرا کا کہنا ہے کہ ابصار عالم تقرری سے عدالتی فیصلے تک تنخواہ کا حق رکھنے کا قانونی جواز نہیں رکھتے۔

پیمرا کے اس فیصلے پر معروف صحافی رضارومی میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تو زیادتی کی انتہا ہوگئی۔ نوکری سے نکلوا یا، بدنام کیا اور اب جرمانے ٹھوک دیے۔

https://twitter.com/x/status/1477286040515796992
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔ امید ہے کہ ہمارے جمہوریت پسند وکلاُ انصار عباسی کی قانونی معاونت کریں گے، میڈیا والے ساتھ دینگے اور عملاً معطل پارلیمنٹ اس کا نوٹس لے گی

رضارومی کے اس ٹویٹ پر اینکر عمران خان نے جواب دیا کہ بھائی وہ تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا اترے بغیر سیاسی وابستگی کی بنیاد پر عہدے پر براجمان رہے۔

https://twitter.com/x/status/1477294239222484995
اینکر عمران خان کو جواب دیتے ہوئے رضارومی کا کہنا تھا کہ عمران بھائی کسی ملازمت کے رولز ریلیکس کر دیے جائیں اور ایک شخص نئے قوانین کے تحت معیار پر پورا اترتا ہو، تو اس کا قصور نہیں۔ ان حکومتی عہدیداران سے عدالت لے پیسے۔

https://twitter.com/x/status/1477330975285813259
رضارومی کا مزید کہنا تھا کہ ابصار عالم نے کام کیا، اور اس کی اجرت لی۔ یہ واپس لینا خلافِ دین بھی ہے، اور اخلاقیات بھی اس کی اجازت نہیں دیتیں۔

https://twitter.com/x/status/1477552408322580486
رضارومی کے دین کو استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے انکا کہنا تھا کہ چلو شکر ہے کہ کسی بہانے دین تو یاد آیا۔کسی نے کہا کہ یہی رولز اگر کسی فوجی کے لئے ریلیکس کئے جاتے توکیا آپ یہی بیانیہ رکھتے؟

https://twitter.com/x/status/1477553130288123905 https://twitter.com/x/status/1477538980983939074 https://twitter.com/x/status/1477332125586280452 https://twitter.com/x/status/1477403240681594888
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Us BC ko pakar k saray paise lo jis ne appoint kia. Us ne paisay lie jis kaam k lie appoint kia gya.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پہلے تو اگر اسمیں اتنی اخلاقی جرات ہوتی اور کچھ دین کی سوجھ بوجھ ہوتی تو اس مریم کے چمچے کو یہ سیٹ لینی ہی نہیں چاہیے جو رولز ریلیکسں کر کے دی گئی تھی۔۔اب جب غلطی کی ہے تو سزا بھگتے یا یہ پیسے مریم سے لے۔
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Raza rumi ne sahi kaha. Absar alam pese kiun wapas karay? Pese wo wapas karen jisne rules ko break kia aur wo hakumat thee. Shareef hakumat ne rules break ki lihaza pese bhi wahi wapas karen.
 

Back
Top