رانا ثنااللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پر شور کیوں نہیں؟ فواد،مونس

rana-sahaha.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وارنٹ فوری ختم کیے جائیں، عمران خان کو رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں، ہم اپنے قائد کو رانا ثناءاللہ کے حوالے نہیں کریں گے، عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں ہماری ٹیمیں موجود ہیں، کیا وجہ ہے کہ ہماری درخواستیں نہیں سنی جا رہی، سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا، پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1635912105164414976

ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور عمران خان کی لیگل ٹیم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئی، اس دوران عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، فواد چوہدری نے عدالت سے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ غلط برتاؤ برتا جا رہا ہے، اس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ پٹیشن کے بغیرکیسے سن سکتے ہیں؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم پٹیشن تیار کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ سی سی پی او کو طلب کرکے آپریشن کو روکیں، اس پر جج نے استفسار کیا کہ پٹیشن کے بغیر کیسے آرڈر جاری کر سکتے ہیں؟ عدالت نے سوال کیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کب جاری ہوئے ہیں، اس پر وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ یہ پرسوں جاری ہوئے اور 18 مارچ کو پیش ہونا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں، اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، ہم آدھے گھنٹے میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں، آپ حکم جاری کردیں کہ پٹیشن کو فوری فکس کیا جائے۔

فواد چوہدری کی استدعا پر عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا، رات سے معاملہ چل رہا تھا تو آپ کو صبح ساڑھے 8 بجے پٹیشن لانی چاہیے تھی۔

اس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے دستخط کرانے کی کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہوسکا، اس پر عدالت نے کہا کہ ان کے دستخط کی ضرورت نہیں، کوئی اور کر دے۔

دوسری جانب مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کےخلاف انسداددہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے وارنٹ جاری کیےہوئےہیں اوراس کی گرفتاری کاحکم دیاہواہے۔ رانا ثنا اللہ جو خود عدالت کا مفرور ہے یہ کس قانون کے تحت عمران خان کے خلاف آپریشن کررہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1635975422553870338
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اورمحسن نقوی پہلے راناثنا اللہ کوگرفتارکرے پھر بات کرے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
in courts kay samney thora aggressive hona parey ga, har roz aik nia case bana rahey hain, kisi mein kuch bhi nahi hay, jo jhoota 302 ka case IG ne Imran khan kay khilaaf karwaya us pe is kay khilaaf karwai ki jay
 

Back
Top