
سیالکوٹ میں واقع فیکٹری میں ناحق قتل ہونے والے غیر ملکی شہری پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کے ساتھ جس رقم کی منتقلی کا وعدہ کیا گیا تھا وہ رقم سری لنکن منیجر کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم منتقل کی گئی ہے اس کے علاوہ ایک ہزار 667 ڈالر تنخواہ کی مد میں دیئے گئے ہیں جو کہ آئندہ 10 سال تک ہر ماہ باقاعدگی سے دیئے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1483011649233641477
اس رقم کی منتقلی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ عمران خان نے سری لنکن خاندان کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے راجکو انڈسٹریز کے توسط سے پورا کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری مہینے میں سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر واقع اس کمپنی میں ملازمت کرنے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں موت ہو گئی تھی جس کی ملک کے ہر طبقے نے پرزور مذمت کی تھی۔
اس واقعہ میں سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ مشتعل ہجوم نے لاش کو سڑک پر گھسیٹنے کے بعد آگ لگا دی تھی۔ مشتعل افراد کا دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔
دوسری جانب پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ فیکٹری منیجر نے مشتعل افراد سے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود اسے قتل کر دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2priynaraqmbwa.jpg
Last edited by a moderator: