
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن ایک قابل صحافی ہیں اور ان کے جو بھی رابطے تھے وہ قانونی طور پر درست تھے، انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی صحافیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، رؤف حسن نے بھی جو رابطے کیے وہ قانونی طور پر درست ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 500 یونٹ تک بجلی کےاستعمال پر ریلیف کو 2 ماہ نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر سب کیلئے کم ہونی چاہیے، حکومت سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص پیسوں سے بجلی کی سبسڈی دی جارہی ہے، ہم اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کلین سویپ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1825559290356339134