ذبیح اللہ مجاہد نے ٹی ٹی پی سربراہ کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی قراردیدیا

fake-cli1m1.jpg


کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نورولی محسود کا افغان طالبان کا حصہ ہونے کا دعویٰ، افغان طالبان کے ترجمان نے دعویٰ جھوٹ پر مبنی قراردیدیا

افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کردیا کہ امارات اسلامیہ افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹرویو میں دو ٹوک کہہ دیا کہ تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے مقاصد ایک جیسے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں اور ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ٹی ٹی پی کو پاکستان میں امن و استحکام پر توجہ دیں۔


ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹی پی کا مقصد ملک دشمنوں کو خطے اور پاکستان میں مداخلت سے روکنا ہونا چاہیے اور ہم پاکستان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ خطے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ٹی ٹی پی کے مطالبات پر غور کریں۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹی پی امارات اسلامیہ افغانستان کا ہی حصہ ہے،جس پر طالبان کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Half truth.

Zabihullah Mujahid also said that Pakistan’s System is not islamic and it is same as was in Afghanistan over the last two decades.
 

Back
Top