
راولپنڈی میں مسلح ملزمان نے دیرینہ رنجش پر 4 بیلوں اور ایک گائے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقے چھچھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قربانی کے لیے لائے گئے 4 بیلوں اور ایک گائے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں کی درمیان کاروباری رنجش اور دشمنی تھی جس کا نشانہ قربانی کے جانور بن گئے۔
https://twitter.com/x/status/1545702599260643328
مسلح ملزمان نے بیلوں کو گولیاں ماریں اور 2 دنبے اور دو بیل ساتھ بھی لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چونترہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
مدعی شعیب الرحمان نے ملزمان کے خلاف تھانہ چونترہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6bailqatal.jpg
Last edited by a moderator: