دنیا میں ڈالرز کے ارب پتیوں کا کلب,75نئے افراد کو خوش آمدید

fobs-doolar-richest.jpg


امریکی جریدے فوربز نے 2023 کےلیے دنیا بھر کے 77 ممالک کے 2640 ڈالر ز ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی, فہرست میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال ارب پتیوں کی تعداد میں 75 نئے لوگ شامل ہوئے تاہم اس کلب میں جن نئے افراد کو خوش آمدید کہا گیا ان میں کوئی بھی امریکی شامل نہیں ہے۔

امریکا735 ارب پتیوں کے ساتھ اول، چین 539 کے ساتھ دوسرے، بھارت 169 کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں,ایلون مسک دنیا 237.9 ارب کےساتھ امیر ترین اور جیف بیزوس 154.3 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

امریکا کے ٹیکنالوجی کے بادشاہ ہیں وہیں چین کے مینوفیکچرنگ کے سرکردہ صنعتکار بھی شامل ہیں وہاں یہ بھی حقیقت ہے 2023 میں امریکا کے ارب پتیوں کی فہرست میں ایک بھی نیا شخص شامل نہیں ۔اس کے باوجود ارب پتیوں کی تعداد کے حوالے سے امریکا سرفہرست ہے اور ان کی تعداد 735 ہے ۔

چین جس کے ارب پتیوں کی تعداد 2022 میں 539 تھی وہ 2023 میں گرکر 495 ہوگئی ہے۔بھارت کے 169 ارب پتی ہیں جن میں سرفہرست مکیش امبانی ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 89.7 ارب ڈالر ہے۔

دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں جن کی دولت 54.4 ارب ڈالر ہے۔ جرمنی جو اپنی انجنیئرنگ کی پاور کی وجہ سے معرورف ہے اس کے ارب پتیوں کی تعداد 126 ہے

روس کے ارب پتیوں کی تعداد 105 ہے ،روس میں چونکہ قدرتی وسائل کا بے پنا ہ ذخیرہ ہے اس لیے وہاں زیادہ تر افراد ثرووت مند ہیں جن کے پاس معدنی و دیگر قدرتی وسائل کی ملکیت ہے

ہانگ کانگ کے ارب پتیوں کی تعداد 66 ہے اور یہ شاید جغرافیائی طور پر وہ سب سے چھوٹا علاقہ ہے جہاں ارب پتیوں کی اتنی بڑی تعداد مقیم ہے۔یہاں مقیم زیادہ تر ارب پتیوں کا تعلق انفراسٹرکچر سے ہے۔اٹلی یورپ کی ایک اور معاشی طاقت ہے ۔اور ا س کے ارب پتیوں کی تعداد 64 ہے ۔ یہاں کے آئیکون فیراری گروپ کے گیووانی فریرو ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 39.9 ارب ڈالر ہے۔

کینیڈا میں ارب پتیوں کی تعداد 63 ہے اور یہاں کے امیروں کی قیادت ڈیوڈ تھامسن اور ان کا خاندان کر رہا جن کی دولت 57.9 ارب ڈالر ہے اور ان کا تعلق میڈیا سے ہے اور تھامسن رائٹرزان کی معروف کمپنی ہے۔

کریپٹو مارکیٹ کے برانڈ بائینانس کے مالک چینگ پنگ یاؤ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 10.2 ارب ڈالر ہے۔ اس کے بعد برطانیہ کا نمبر آتا ہے جس کے ار ب پتیوں کی تعداد 52 ہے۔

لندن دنیا کا مالیاتی حب ہے اور یہاں زیادہ تر ارب پتیوں کی تعداد ان افراد پر مشتمل ہے جو روایتی جائیدادوں اور مالیاتی شعبوں سے وابستہ ہیں۔

تائیوان سیلی کون آ ئی لینڈ کہلاتا ہے اور یہاں بھی 2023 میں ارب پتیوں کی تعداد 52 تھی ،ان مین سے بیشتر جدید الیکٹرونکس سیمی کنڈکٹرز اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر سے جبکہ دیگر سروس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

تائیوان کا امیرترین آدمی کواٹنٹاکمپیوٹرز سے وابستہ ہے۔امریکا کے 20 امیر ترین ارب پتیوں میں سے 10 سے 15 کا تعلق امریکا کی ٹیکنالوجی انڈسٹری سے ہے جیساکہ ایمز ون، مائیکروسافٹ، میٹا، الفا بیٹ، ایپل وغیرہ ہیں۔

امریکا کے پانچ امیر ترین ارب پتی ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 237.2 ارب ڈالرجیف بیزوس کی 154.3 ،لییری ایلیسن کی 147.9، بل گیٹس کی 119.3 اور وارن بوفے کی 117.7 ارب ڈالر ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اور پاکستان کے دو بڑے ڈاکو..... بھگوڑا نواز اور سٹریٹ سمارٹ زرداری بھی اس کلب کے ممبرز ہیں . نواز کا کام ان ارب پتیوں کے کانفرنس ہال سے متعلقہ باتھ روم صاف کرنا اور زرداری کا کام انکی گاڑیوں کا تیل پانی چیک کرنا ہے
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

آسٹریلیا میں بیٹھے کیانی کی پراپرٹی کا بھی پتہ کروا لو وہ بھی کم نہیں
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

اور پاکستان کے دو بڑے ڈاکو..... بھگوڑا نواز اور سٹریٹ سمارٹ زرداری بھی اس کلب کے ممبرز ہیں . نواز کا کام ان ارب پتیوں کے کانفرنس ہال سے متعلقہ باتھ روم صاف کرنا اور زرداری کا کام انکی گاڑیوں کا تیل پانی چیک کرنا ہے
اور چھوٹے زلیل داری کھسرے کا کام ہے اپنا تیل پانی چیک کرانا
 

Back
Top