دلت برادری سے تعلق رکھنے والے ارجن کھراج کانگریس کے سربراہ منتخب

congress11.jpg

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی میں تبدیلی آگئی، 24 برس میں پہلی مرتبہ گاندھی خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے عمر رسیدہ شخص کو اپنا پہلا صدر مقرر کردیا۔

کانگریس نے اسی سالہ سابق وزیر کو اہم عہدہ دینے کا مقصد اس کی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت اور سیاسی طور پر کمزور ساکھ کو بہتر کرنا ہے۔

پارٹی اراکین نے 80 سالہ ملک ارجن کھرج کو سونیا گاندھی کی جگہ ماضی کی مقبول اور طاقتور پارٹی جس نے 75 سال قبل برطانیہ سے بھارت کی آزادی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اس کے صدر کے طور پر منتخب کیا۔

راہول گاندھی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملک ارجن کھرج اب پارٹی میں بااختیار ترین شخص ہیں اور وہی اب پارٹی میں میرے کردار کا فیصلہ کریں گے۔

کانگریس نے گزشتہ قومی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کے 543 رکن پر مشتمل ایوان زیریں میں صرف 53 سیٹوں تک سمٹ کر رہ گئی جب کہ بی جے پی نے 303 نشستوں کے ساتھ انتخابات میں شکست دی تھی۔

پارٹی صدارت کے لیے ان کا مقابلہ 66 سالہ ششی تھرور سے تھا جنہوں نے پارٹی قیادت میں تبدیلی کی مہم چلائی تھی،ششی تھرور نے ٹوئٹر پر اپنی شکست کو تسلیم کیا اور کہا کہ کانگریس کا صدر بننا عظیم اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے، انہوں نے نومنتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انڈین نیشنل کانگریس نے 1947 میں آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک بھارت پر حکمرانی کی لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی کی مقبولیت کے باعث غیر معتبراور غیر مقبول اور خاتمے کے خدشات کا شکار ہے۔

گاندھی خاندان کا تعلق بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے سب سے بڑے رہنما مہاتما گاندھی سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے ہے۔

جواہر لال نہرو، وزیراعظم اندرا گاندھی کے والد تھے جنہیں 1984 میں قتل کردیا گیا تھا،وہ راجیو گاندھی کی والدہ تھیں جنہیں 1991 میں خودکش دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

کانگریس پارٹی آخری مرتبہ 2004 سے 2014 تک قومی سطح پر اقتدار میں آئی تھی جب کہ منموہن سنگھ ملک کے وزیر اعظم تھے۔

بی جے پی نے گزشتہ 2 انتخابات میں کانگریس کو شکست دی، نریندر مودی نے پارٹی صدر راجیو اور سونیا کے بیٹے راہول گاندھی کو ’شہزادہ‘ اور ’پلے بوائے‘ قرار دیتے ہوئے طنز اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

2019 میں آخری انتخابات میں شکست کے بعد راہول گاندھی نے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنی 75 سالہ اطالوی نژاد ماں سونیا گاندھی کو پارٹی کی صدارت دی تھی۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
they selected joe biden the same way.. 80+ years old.... koi jawan iss liay nahi milta ke budhon ko time aanay per asani se heart attack ker zariay side pe ker do... or faislay koi or kerta rehe...
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
نواز لیگ نے بھی ایک امرتسری دلت کو جس کو پاکستانی پنجاب میں دلا کہاجاتا ہے اس کو پارٹی کا تاحیات سربراہ بنایا ہوا ہے
تو اس میں کیا خاص بات ہے ُاور وہ دلت یہاں لندن سے پاکستانی حکومت چلا رہاہے
 

Back
Top