
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں درآمدات پر لگی پابندیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے، اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی تا اگست برآمدات اور درآمدات کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں درآمدات پر لگی پابندیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے، اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ اگست 2022ء میں 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 13 فیصد کم ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ اگست میں 2 ارب ڈالر کی انرجی درآمدات کی گئیں جو اگست 2021ء کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں جبکہ 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نان انرجی درآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال 2021ء کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہیں جبکہ 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں اور تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔
جولائی سے اگست تک تجارتی خسارہ میں کمی ہوئی جبکہ برآمدات 3 اعشاریہ 75 فی صد بڑھ کر 4 ارب 75 کروڑ ڈالر اور درآمدات کمی سے 11ارب ڈالرز رہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگست میں ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2 ارب 70 ڈالر ہوئی ہیں لیکن برآمدات، ترسیلات زر درآمدات سے ابھی بھی کم ہیں جسے ہم بڑھائیں گے۔
دریں اثنا آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکس ریونیو اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے مطالبے پر پاکستان وفاقی حکومت نے مالیاتی شعبے کے استحکام کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ء کے دوران پاکستان کی معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/taj-shhebaz-gvt-exportss.jpg