داسو ڈیم اور بنوں میں پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گرفتار

11ctdpesahwar.jpg

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی 90 فیصد کارروائیاں افغانستان سے کی جاتی ہیں، پاکستان میں افغانستان کے دہشت گرد بھی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جاوید اقبال سی ٹی ڈی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر حملے میں ملوث جس افغان دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا اس کا پاکستانی قومی شناختی کارڈ بنا ہوا تھا اس معاملے کے بعد نادرا ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 90 فیصد دہشت گردی کی کارروائیاں افغانستان سے ہورہی ہیں، نہ صرف مقامی بلکہ افغانستان کے دہشت گرد بھی پاکستان میں آپریٹ کررہے ہیں، داعش کے لوکل چیپٹر نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1476132820628254720
جاوید اقبال نےکہا کہ داعش نے پاکستان میں پولیو ٹیموں پر حملے کیے، ستنا م سنگھ کو بھی اسی گروپ نے قتل کیا ، سی ٹی ڈی نے داعش کے پی چیپٹر کے تین بڑےدہشت گردوں کو مار گرایا ، بنوں میں ابوبکر نامی داعش کا دہشت گرد پولیو ٹیموں پر حملوں ملوث تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، اس سال داسو ڈیم پر خود کش حملے میں چینی باشندے ہلاک ہوئے اس حملے میں ملوث ملزمان کو بھی سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ رواں سال 599 ہائی پروفائل دہشت گردوں کو پکڑا گیا جس میں سے 110 دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں مارے گئے، سال بھر میں 44 بھتے کی ایف آئی آرز درج ہوئیں جن پر کارروائی کرے ہوئے 31 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
چلو شکر ہے پکڑ لیا اب ساتھ کے ساتھ نمٹاتے بھی جاو پلیز ان کو سنبھالنے کی ضرورت نہٰیں
منڈی میں جائیں تو مالک اپنے نوکروں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں کہ مال جلد بوریوں میں بھرتے جاو اور ٹھکانے لگاتے جاو بارش نہ آجاے
میں بھی سکیورٹی ایجنسیز سے یہی کہوں گا کہ ساتھ کے ساتھ نمٹاے جاو رکھو نہیں
 

Back
Top