خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 دہشت گرد ہلاک

screenshot_1746471000227.png



پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان جھڑپوں میں ایک فوجی جوان نے جام شہادت نوش کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔


جنوبی وزیرستان کے ضلع میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 40 سالہ نائیک مجاہد خان (رہائشی ضلع کوہاٹ) نے اپنی جان کی قربانی دی اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت حاصل کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور بنوں کے اضلاع میں دہشت گردوں کے ساتھ دو مزید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔


پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
No terrorists no Khwarij ...only forces are trying to influence int media that they are fighting against terrorists by killing GUMSHUDA & CHAYEB in the past
 

Back
Top